تاجروں کادکانیں 8بجے بند کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

تاجروں کادکانیں 8بجے بند کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

لاہور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران نے 8 بجے رات مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 پریس کلب میں کانفرنس کے دوران انجمن تاجران سپریم کونسل کے مرکزی چیئرمین نعیم میر نے وفاقی بجٹ کو موجودہ حالات کے مطابق متوازن  قرار دیتے ہوئے کہاکہ 18ویں ترمیم کے تحت مالیاتی تقسیم تشویشناک ہے ، تاجر برادری 18ویں ترمیم کے صرف اس حصے پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتی ہے جوکہ این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے وسائل کی تقسیم سے متعلق ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج وفاق کنگلا ہے ، دفاع کیلئے صوبوں کو بھی اپنا حصہ ادا کرنا چاہئے ، قرضے صرف اسلام آباد کیلئے نہیں لئے جاتے ، قومی قیادت کو اس اہم آئینی مسئلے پر بات کرنا ہو گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سولر پاور کیلئے چھوٹے دکانداروں کو آسان قرض دیئے جائیں۔ رات 8 بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عید تک اوقات کار کی پا بندی پر نظر ثانی کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ہر بار تاجر سے قربانی لی جاتی ہے ، سرکاری دفاتر میں ایئرکنڈیشنرز چل رہے ہیں، انہیں اتارا جائے ، توانائی کے بحران میں سرکاری دفاتر اور افسر بھی قربانی دیں، عوام اور تاجروں سے قربانی لینے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں