لاپتاشہری کیس:آئی جی سندھ ودیگرفریقین سے جواب طلب
کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے شہری جنید خلجی کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر آئی جی سندھ،ڈی جی رینجرز و دیگر کو نوٹس جاری کردیے ۔عدالت نے فریقین سے 22 جون تک جواب طلب کرلیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں اہلخانہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار حمیرا جنید کا عدالت میں کہنا تھا کہ جنید خلجی کو 31 مئی 2023 کو رینجرز کی وردی اور سادہ لباس میں ملبوس افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے ،جب کہ جنید خلجی اپنی والدہ کی عیادت کے لیے ملیر سوسائٹی میں اپنی بہن کے گھر مقیم تھے ،جنید کو بازیاب کرانے کا حکم جاری کیا جائے ۔