شہزادہ داؤد ، ان کے بیٹے کی غائبانہ نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی
کراچی(نیوز ایجنسیاں)ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی آبدوز میں جاں بحق شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد کی غائبانہ نماز جنازہ آج شام ساڑھے چھ بجے ادا کی جائے گی۔
داؤد فیملی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق غائبانہ نماز جنازہ اور دعائیہ تقریب کو یوٹیوب پر لائیو نشر کیا جائے گا، برطانیہ اور امریکا کے صارفین بھی یوٹیوب کے ذریعے غائبانہ نماز جنازہ کا حصہ بن سکیں گے ۔ادھربی بی سی سے گفتگو میں سلیمان داؤد کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹاسلیمان داؤد عالمی ریکارڈ بنانا چاہتا تھا، اسے روبکس کیوب اس قدر پسند تھی کہ وہ اسے ہر جگہ ساتھ لے جاتا تھا،وہ اپنا روبکس کیوب ساتھ لے کر گیا تھا، وہ 12سیکنڈ میں پیچیدہ معمے کو حل کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیتا تھا۔ شہزادہ داؤد کی اہلیہ کرسٹین داؤد نے بتایا 19 سالہ سلیمان نے گینز ورلڈ ریکارڈ میں درخواست دی تھی اور اس کے والد شہزادہ داؤد اس لمحے کو قید کرنے کے لیے کیمرا لے کر آئے تھے ،جس وقت ٹائٹن لاپتا ہوئی میں اور میری بیٹی اوشین گیٹ کے ذیلی امدادی جہازپولر پرنس پر سوار تھیں ، ہمیں آواز آئی ٹائٹن سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے ، پھر معاملات خراب ہوتے چلے گئے ۔مسز داؤد نے کہا سلیمان نے کہا تھا سمندر میں 3700 میٹر پانی کے نیچے روبک کیوب حل کرنے جا رہا ہوں۔ میں نے شوہر اور بیٹے کے ٹائٹن آبدوز میں سوار ہونے سے پہلے گلے لگایا اور ہلکا پھلکا مذاق کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments