ملک میں 63 لاکھ 60ہزار جانوروں کی قربانی کی گئی،اعداد و شمار
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن نے عید الاضحیٰ پر قربان کئے گئے جانوروں کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔
ملک میں 63 لاکھ 60 ہزار جانوروں کی قربانی کی گئی۔ مہنگائی کے باعث گزشتہ سال کی نسبت 28 سے 30 فیصد جانور کم قربان کئے گئے ،عید پرقربان کئے گئے جانوروں میں 20 لاکھ بچھڑے ، 35 لاکھ بکرے ، 8 لاکھ چھترے اور 60 ہزار اونٹ شامل ہیں ،گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث جانوروں کی 35 فیصد کھالیں خراب ہونے کا تخمینہ ہے ،اعداد و شمار کے مطابق عید پر قربان کئے گئے جانوروں کی کل مالیت 376 ارب روپے بنتی ہے ۔