اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل تحقیقاتی ٹربیونل قائم کرنیکی منظوری
لاہور(محمد اشفاق سے )اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل کی تحقیقات کیلئے نگران پنجاب حکومت کی کابینہ نے ایک رکنی ٹربیونل تشکیل دینے کی منظوری دیدی ،ٹربیونل حاضر سروس یاریٹائرڈ جج ، بیوروکریٹ یا پھر ریٹائرڈ پولیس آفیسر پر مشتمل ہو سکتا ہے۔
اس حوالے سے حکومت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو باقاعدہ خط لکھے گی ،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ نگران وزیر اعلیٰ نے کیا تھا جس پر کابینہ نے ایک رکنی ٹربیونل کی منظوری دے دی، ٹربیونل انکوائری آرڈیننس 1969کے تحت تشکیل دیا جائے گا ۔