جولائی،اگست میں22ارب کے ترقیاتی فنڈزکااجرا

جولائی،اگست میں22ارب کے ترقیاتی فنڈزکااجرا

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)پلاننگ کمیشن نے موجودہ مالی سال کے پہلے دو ماہ جولائی اور اگست کے دوران950ارب روپے مالیت کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل ترقیاتی منصوبوں کیلئے 22ارب52کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق وزارتوں اور ڈویژنوں کو20ارب 76کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہوئے ۔ پبلک سیکٹر کارپوریشنوں کو ایک ارب50کروڑ89لاکھ روپے ، پیپکو اور این ٹی ڈی سی کو ایک ارب50کروڑروپے جاری ہوئے ۔ وزیراعظم کے خصوصی پروگراموں کیلئے صرف 25 کروڑ روپے جاری ہوئے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں