شیخ رشید پنڈی سے برآمدہوئے توآرپی اوپرکیس ہو گا:ہائیکورٹ

شیخ رشید پنڈی سے برآمدہوئے توآرپی اوپرکیس ہو گا:ہائیکورٹ

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے )لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، ان کے بھتیجے شیخ شاکر اور ایک ملازم کی بازیابی کے لئے دائر پٹیشن پر آر پی او راولپنڈی کو ہدایت کی کہ 1 ہفتے کے اندر شیخ رشید اور اسکے ساتھ گرفتار 2 دیگر افراد سے متعلق عدالت کو آگاہ کریں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر کل کو شیخ رشید راولپنڈی سے برآمد ہوئے تو آپ کے خلاف کیس چلے گا،عدالت نے آر پی اوسے استفسار کیا کہ شیخ رشید سے متعلق کیا پراگریس ہے جس پر آر پی او نے کہا کہ شیخ رشید ہمارے پاس نہیں ، جہاں سے گرفتار کیا گیا وہ ہماری حدود نہیں، عدالت نے استفسار کیاکہ آپ لکھ کر دینے کو تیار ہیں شیخ رشید آپ کے پاس نہیں ،اگر کل کو شیخ رشید راولپنڈی سے برآمد ہوئے تو آپ پر کیس چلے گا،عدالت نے ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر شیخ رشید اور دیگر افراد سے متعلق آگاہ کریں۔ علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے متروکہ وقف املاک کی جانب سے لال حویلی سیل کرنے کیخلاف دائر پٹیشن پر لال حویل کو فوری طور پر ڈی سیل کرنے کی استدعا مسترد کر دی ، عدالت نے متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے سماعت2اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں