’’سندھ میں کرپشن کا نظام 15سال میں خوب پروان چڑھا ‘‘

’’سندھ میں کرپشن کا نظام 15سال میں خوب پروان چڑھا ‘‘

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پروگرام ‘‘دنیا کامران خان کے ساتھ’’کے میزبان سینئر تجزیہ کار اور صحافی کامران خان نے کہا ہے کوئی بھی اس حقیقت سے ناواقف نہیں کہ سندھ میں کرپشن کا ایک باقاعدہ سسٹم کام کرتا ہے۔

پیپلزپارٹی کے 15 سالہ دوراقتدار میں یہ خوب پروان چڑھا،حیرانی کی بات یہ ہے پیپلزپارٹی کی رخصتی کے بعد یہ سسٹم مکمل طور پر ختم نہیں ہوا،البتہ نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائر ڈ مقبول باقر کی غیر سیاسی حکومت اس کے خاتمے کیلئے اقدام کررہی ہے ،نگران حکومت سندھ نے بھی سسٹم کو ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے ، نگران وزیرداخلہ سندھ بریگیڈئیر (ر) حارث نواز نے کہا ہے کہ کچے کی صورتحال بہت افسوس ناک ہے ،مجھے سمجھ نہیں آتا اس کو کیوں نہیں ختم کیا گیااور کیوں اس کو پنپنے دیا گیا ہے ،؟اس میں سردار ملوث ہیں، امن قائم کرنے اور ڈکیت گینگز کے خاتمے کیلئے سخت ایکشن لیا جارہا ہے ،اب میں نے تمام سرداروں کو وارننگ دی ہے کہ جس کے علاقے میں کوئی واقعہ ہوا،یا کوئی پولیس اہلکار زخمی یاشہید ہوا،وہ اس کے ذمہ دار ہونگے ،انہوں نے کہا کہ امن وامان میں کچھ بہتری ہوئی ہے ، ابھی ہم نے 9 ڈکیت مارے ہیں،43 کے قریب زخمی کئے ہیں،بہت زیادہ گرفتار بھی کئے ہیں،ہم نے سمگلروں اورڈرگ مافیاکے خلاف مہم شروع کی ہے ،بہت زیادہ جرائم بڑھ چکے تھے ،مجھے امید ہے ہم 6 ماہ میں جرائم پر قابو پالیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں