پنجا ب بھر میں عید میلاد النبیؐ کی خصوصی تقریبات ہوں گی

پنجا ب بھر میں عید میلاد النبیؐ  کی خصوصی تقریبات ہوں گی

لاہور( سیاسی رپورٹرسے )جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند،اس دل افروزساعت پر لاکھوں سلام۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر پنجا ب بھر میں عید میلاد النبیؐ کی خصوصی تقریبات ہوں گی۔

لاہور سمیت بڑے شہروں میں سرکاری عمارتوں پر چراغا ں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت عید میلاد النبیؐ کی تقریبات کیلئے قائم خصوصی کمیٹی کااجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ لاہور کی نہر کو چراغاں کے ذریعے خوبصورت انداز میں سجایا جائے گا۔کل الحمرا ہال میں صوبائی رحمتہ اللعالمینؐ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا،وزیراعلیٰ پنجاب محسن  نقوی مہمان خصوصی ہوں گے ۔12ربیع الاول کو داتا دربار میں خصوصی محفل سماع ہوگی۔شاہراہوں کو برقی قمقموں سے روشن کیا جائے گا۔سیرت النبیؐ کے موضوع پربک فیئر ز کا انعقاد کیا جائے گا۔11ربیع الاول کو سیرت نبویؐ پر لکھی کتابوں کا مقابلہ بھی ہوگا۔ڈسٹرکٹ اورتحصیلوں میں سیرت کانفرنسز اورچراغاں کیے جائیں گے ۔محسن نقوی نے جشن میلاد النبیؐ کی تقریبات کو مذہبی عقیدت واحترام اورجوش و خروش سے منانے کی ہدایت کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں