نمیرا سلیم نے خلا میں پہنچنے والی پہلی پاکستانی ، تاریخ رقم

نمیرا سلیم نے خلا میں پہنچنے  والی پہلی پاکستانی ، تاریخ رقم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی خاتون خلا باز نمیرا سلیم نے خلا میں پہنچ کر نئی تاریخ رقم کر دی، انہوں نے خلا میں پہنچنے والی پہلی پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے ۔

 نمیرا سلیم گزشتہ دنوں امریکی کمپنی ورجن گیلیکٹک کمرشل سپیس لائنر سے خلا میں سفر کیلئے امریکا پہنچی تھیں۔ورجن گیلیکٹک کمرشل سپیس لائنر کا گلیکٹک 4 نامی مشن گزشتہ روز نیو میکسیکو کے سپیس پورٹ سے روانہ ہوا تھا۔اس مشن پر نمیرا سلیم سمیت 3 سیاحوں نے سفر کیا جو کمپنی کے وی ایس ایس یونٹی سپیس کرافٹ کے کیبن میں موجود تھے ۔نمیرا سلیم نے خلا پر روانگی سے قبل نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے ملاقات بھی کی تھی جس میں انہوں نے اپنے خلائی سفر پر روانگی سے متعلق تیاریوں سے آگاہ کیا تھا۔نمیرا اس امریکی کمپنی کی خلائی سیاحت کیلئے ٹکٹ خریدنے والے 100 اولین افراد میں شامل ہیں۔انہوں نے 2006 میں ہی اس سفر کیلئے ٹکٹ بک کروالی تھی اور اب جا کر انہیں خلا میں جانے کا موقع ملا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...