پنجاب:انٹرمیڈیٹ پارٹ1نتائج،لاہور بورڈ میں کامیابی کی شرح57.47فیصد

پنجاب:انٹرمیڈیٹ  پارٹ1نتائج،لاہور  بورڈ  میں  کامیابی  کی  شرح57.47فیصد

لاہور/ملتان/بہاولپور/ساہیوال( ایجوکیشن رپورٹر،خصوصی رپورٹر،خبرنگاران، ایجنسیاں) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز نے انٹر میڈیٹ پارٹ 1 سالانہ امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا ، لاہور بورڈ میں کامیابی کا تناسب 57.47 فیصدرہا، نتائج میں سب زیادہ 540 نمبر ریدا فاطمہ نے حاصل کئے ۔

جبکہ تعلیمی بورڈسرگودھا میں کامیابی کا تناسب 61.41فیصد ، ڈیرہ غازی خان 61.07 فیصد،ملتان 58.09فیصد، فیصل آباد 55.54فیصد ،بہاولپوربورڈ میں 53.19 فیصد،گوجرانوالہ 51.17 فیصد،ساہیوال 45.11 فیصد اورراولپنڈی میں 43.66 فیصد رہا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 9 بورڈز کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا،تمام تعلیمی بورڈز کے امتحانات میں 7 لاکھ 53 ہزار 214 طلبہ نے شرکت کی ۔ لاہور بورڈ کے زیر اہتمام 1 لاکھ 68 ہزار 955 طلبہ نے امتحان دیااور 97 ہزار 100امیدوار کامیاب قرار پائے ۔ نتائج کا اعلان سپیشل سیکرٹری /چیئرمین بورڈ آغا محمد علی عباس نے صبح دس بجے کیا ۔ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج میں لڑکیاں بازی لے گئیں اور یہاں کپس انٹرمیڈیٹ گرلز کالج جوہر ٹاؤن کی طالبہ ریدا فاطمہ نے سب سے زیادہ 540 نمبر حاصل کئے جبکہ اسی کالج کی طالبہ عدین شفیق 537 نمبر حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ پنجاب کالج گلبرگ کیمپس کی طالبہ رامیشہ جاوید 534 نمبر لے کر تیسرے نمبر پر رہیں،لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کے بعد پیپر ری چیکنگ کا شیڈول بھی جاری کردیا،امیدوار 15 روز کے اندر پیپر ری چیکنگ کرواسکیں گے اور ری چیکنگ کی آخری تاریخ 25 اکتوبر مقرر کی گئی ہے ، اس کیلئے امیدوارآج 11اکتوبر سے آن لائن اپلائی کرسکیں گے ۔ دریں اثنا تعلیمی بورڈ ملتان کے انٹر پارٹ فرسٹ سالانہ امتحان2023 میں کل 73635امیدواروں نے شرکت کی ان میں سے 42772پاس اور 30863فیل ہوگئے ، کامیابی کا تناسب 58.09فیصد رہا،نتائج کے مطابق پری میڈیکل گروپ کے 27001امیدوارامتحان میں شریک ہوئے اور ان میں سے 19969پاس ہوئے ،پری میڈیکل گروپ کا نتیجہ 73.96فیصد رہا،پری انجینئرنگ گروپ سے 5218امیدواروں نے شرکت کی اور3941پاس ہوئے ،نتیجہ 75.53فیصد رہا،جنرل سائنس گروپ کے 18021امیدوارامتحان میں شریک ہوئے اور8518پاس ہوئے ،جنرل سائنس گروپ کا نتیجہ 47.27فیصد رہا،کامرس گروپ سے 2155امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی اور1164پاس ہوئے ،نتیجہ 54.01فیصد رہا،ہوم اکنامکس گروپ کے 36امیدوار امتحان میں شریک ہوئے اور30پاس ہوئے ،نتیجہ 83.33فیصد رہا،نتائج کے مطابق آرٹس گروپ کے 21204امیدوارں نے امتحان میں شرکت کی،ان میں سے 9150پاس ہوئے ،آرٹس گروپ کا نتیجہ 43.15فیصد رہا۔ ادھر بہاولپوربورڈ میں کامیابی کا تناسب 53.19 فیصدرہا،امتحان میں 54252 طلباء وطالبات نے شرکت کی جن میں 50147 ریگولر اور2595 پرائیوٹ طلباء وطالبات تھے ،کل28052 کامیاب ہوئے ۔ راولپنڈی بورڈ کے سالانہ امتحان میں 58843 ریگولر جبکہ 5049 پرائیویٹ امیدوار شامل ہوئے ، 27896 امیدوار کامیاب جبکہ 35848 ناکام رہے ،طلباء کی شرح کامیابی 33.9 فیصد اور طالبات کی شرح کامیابی 50.74 فیصد رہی جبکہ مجموعی کامیابی کا تناسب 43.66 فیصد رہا۔ تعلیمی بورڈ سرگودہا کے زیر اہتمام امتحان میں کل 50 ہزار 224 امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 30 ہزار 842 امیدوار کامیاب ہوئے ۔ کامیاب امیدواروں کا تناسب 61.41فیصد رہا۔ 12 ہزار 393 طلبا کامیاب قرار پائے ،کامیابی کا تناسب 53.85 فیصد رہا، 18 ہزار 449 طالبات کامیاب ہوئیں، تناسب 67.80 فیصد رہا۔ فیصل آباد بورڈ کے امتحانی نتائج کے مطابق کل100465طلبا و طالبات امتحان میں شریک ہوئے اور55796طلباوطالبات کامیاب قرار پائے ،اس طرح کامیابی کا تناسب55.54فیصد رہا۔ تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان میں مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 61.07 فیصد رہا،امتحان میں 54 ہزار 770 امیدواروں نے حصہ لیا اور 33 ہزار 446 کامیاب ہوئے ،65.17 فیصد طالبات جبکہ 57.52 فیصد طلبا کامیاب ہوئے ۔ اسی طرح گوجرانوالہ بورڈ کے امتحان میں مجموعی طورپرایک لاکھ38ہزار180امیدواروں نے شرکت کی ،70ہزار702 نے کامیابی حاصل کی اورکامیابی کی شرح51.17فیصدرہی ۔ جبکہ ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام امتحانات میں 43015 طلبہ و طالبات نے شرکت کی جن میں سے 19403نے کامیابی حاصل کی اور کامیابی کا تناسب 45.11 فیصد رہا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں