اسرائیلی فوج میں600قادیانی فلسطین پر بمباری کر رہے:ختم نبوت کا نفرنس

اسرائیلی فوج میں600قادیانی فلسطین پر بمباری کر رہے:ختم نبوت کا نفرنس

چناب نگر،چنیوٹ(نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام مرکزختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں 42 ویں دورزہ سالانہ آل پاکستان ختم نبوت کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری میں صیہونی فوج میں موجود 600سے زائد قادنیوں کے بھیانک کردار کو نظر انداز کرنازمینی حقائق کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔

اسرائیل میں حائفہ کے مقام پر قادیانی مرکز مسلسل عالم اسلام کے خلاف جاسوسی کر کے استعمار ی اور صیہونی طاقتوں کی خوشنودی کے لیے کام کر رہا ہے ۔قادیانی گروہ ہمیشہ سے بیت ا لمقدس کی تولیت مسلمانوں کو دینے کی مخالفت کر نے کے اسلام دشمن عزائم پر قائم ہے ۔ عالم اسلام اور انسانی حقوق کی تنظیمیں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرتے ہوئے اسرائیلی فوج پر عالمی قوانین کے تحت جنگی جرائم کے مقدمات درج کرائیں۔ عقیدہ ختم نبوت اسلامی قوتوں کی بقاء و سلامتی کا ضامن اور امت میں اتحاد ویگانگت کی علامت ہے ۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی پر امن جدوجہد سے سینکڑوں قادیانی حلقہ بگوش اسلام ہو رہے ہیں ۔ اقتدار کی راہداریوں میں موجود اسلام و ملک دشمن عناصر اور قادیانی نواز لابیاں تحفظ ختم نبوت جیسے مقدس فریضہ کو متنازعہ بنانے میں مصروف ہیں۔ عقیدہ ختم نبوت پر کمپرومائز اور قادیانیوں کوپرموٹ کرنے والے اسلام اور ملک کے غدار ہیں۔ ہم دنیا کے آخری کونے تک غداران ختم نبوت کا تعاقب جاری رکھیں گے ۔اسلامی اقدار، اسلامی شعائر اور قوانین تحفظ ناموس رسالت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔کانفرنس کی ابتدائی نشستوں کی صدارت امیر مرکزیہ پیر حافظ ناصرالدین خاکوانی،نائب امیر مرکزیہ خواجہ عزیز احمد، سائیں عبدالمجیب قریشی نے کی۔ کانفرنس کا آغاز خانقاہ کندیاں شریف کے سجادہ نشین مولانا خواجہ خلیل کی پرسوز دعا سے ہوا۔ کانفرنس سے جے یوآئی رہنما مولانا امجد خان، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مولانا مفتی حسن ، مولانا عزیز الرحمن جالندھری، مولانا اللہ وسایا، مولانا اسماعیل شجاع آبادی، مولانا قاضی احسان ، مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا ڈاکٹر عبدالواحد قریشی ،مولانا انوارالحق حقانی ،مولانا عبد اللہ پہوڑ،مفتی معاذ ، علامہ ابتسام الٰہی ظہیر، مولانا حسان چشتی،قاری خلیل بدھانی،مفتی عظمت اللہ ، مفتی ذکاء اللہ ، مولانا ضیاء الدین آزاد، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا اویس، مولانا عارف شامی،مولانا قاسم رحمانی، مولانا عبدالحکیم نعمانی، مولانا راشد مدنی ، مولانا طارق معاویہ،مولانا سیف الرحمن ودیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔مولانا عبدالحکیم نعمانی نے کہا قادیانی عناصر اب بھی چناب نگر پریس سے گستاخانہ لٹریچر اور فولڈر پرنٹ کر رہے ہیں۔ قادیانی جرائد اور رسائل میں اسلامی شعائر اور مسلمانوں کی دینی اصطلاحات استعمال کر کے آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں جنہیں روکناحکومت کی ذمہ داری ہے ۔کانفرنس آج بھی جاری رہے گی۔ مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں