بنوں میں تھانہ میریان کے قریب بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی

بنوں: (دنیا نیوز) بنوں میں تھانہ میریان کے قریب بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

ڈی آئی جی بنوں سجاد خان کے مطابق آئی ای ڈی دھماکے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے، تھانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا،واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور ملوث عناصر کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

میڈیکل اینڈ ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ کے ترجمان نعمان خان نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں میں دو لاشیں اور 12 زخمی لائے گئے، ہلاک افراد میں ایک بچہ ہے جس کی عمر نو یا 10 سال ہے اور ایک 24 یا 25 سال کا نوجوان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں