سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 7 ہزار 100 روپے سستا

کراچی: (دنیا نیوز) ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 7 ہزار 100 روپے سستا ہو گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 71 ڈالر کی کمی سے 5 ہزار 105 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

آل پاکستان صرافہ مارکیٹ کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت کمی کے بعد 5 لاکھ 33 ہزار 262 روپے ہو گئی ہے، اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 87 روپے کی کمی سے نئی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 186 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 324 روپے کی کمی سے 8ہزار 851 روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 278 روپے کی کمی سے 7 ہزار 588روپے کی سطح پر آگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں