ٹریفک میں کمی کی وجہ سے سموگ کالیول کم ہوا:محسن نقوی
لاہور (سیاسی رپورٹرسے )نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے علی الصبح بیدیاں اور کیولری انڈر پاسز کے دورے کیے اوربیدیاں انڈرپاس کے سائیڈ روڈز کی تعمیر مکمل نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا اور بروقت تکمیل نہ ہونے پر جواب طلب کر لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سائیڈ روڈز کی تکمیل کے لئے 25نومبر ڈیڈ لائن مقرر کی گئی،کام مکمل کیوں نہیں ہوا؟،ایل ڈی اے حکام وزیراعلیٰ کے سوال پر لاجواب ہوگئے ۔محسن نقوی نے پیدل چلتے ہوئے کیولری انڈر پاس کا بھی دورہ کیا، سینٹر پوائنٹ گلبرگ تا ڈیفنس موڑ انڈر پاس کے تعمیراتی معیار کاجائزہ لیا۔انہوں نے کیولری انڈر پاس کے اطراف میں سائیڈ روڈز او رنکاسی آب کے نظام کا بھی جائزہ لیا، ایل ڈبلیو ایم سی کو سائیڈ روڈز سے مٹی ہٹانے کی ہدایت کی۔ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے بابا گرونانک کے جنم دن پر آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد نے ملاقات کی، وفد 39ارکان پر مشتمل تھا۔وزیراعلیٰ نے ملاقات میں سکھ یاتریوں کی تجاویز اور سفارشات نوٹ کیں اور عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔صوبائی وزیر اوقاف اظفر ناصر اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنم دن کی تقریب کیلئے ننکانہ جائیں گے جبکہ گوجرانوالہ میں پرانا گردوارہ اور قدیمی حویلیوں کی تعمیرو بحالی کی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم محض سیاحت نہیں سکھ بھائیوں کو پیار سے یہاں بلاتے ہیں۔ محسن نقوی اور آئی جی پنجاب نے کینیڈا اوردیگر یورپی ممالک سے آنے والے سکھ یاتریوں سے خالص پنجابی میں بات چیت کی۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ سکھ بھرانواں تے بہناں داں آنا ساڈے سر متھے ، ویزے دے معاملے تے دوجے مسائل وی حل کرا ں گے ، بزرگاں دا آنا سر متھے ،پر نوجوان بھرانواں نو وی لاہور آنا چاہئیدا اے ۔
سکھ یاتریوں کے وفد کے سربراہ گیان سنگھ گل نے کہا کہ پاکستانی گڑ چنگا تے سوادی اے ،کینیڈا وچ پاکستانی مال بہت وک سکدا اے ۔کینیڈا نال بزنس ودھان دا پاکستان لئی چنگا موقع اے ۔کینیڈا وچ لاہوریے تے امرتسریے اکٹھے مل جل کے رہندے نیں ۔ پریت تندر کور اوجلہ نے کہا کہ لاہور مٹھا اے ،لاہوریے شہد نالوں وی مٹھے نیں ۔گروپریت کورنے کہا کہ میڈیا پراپیگنڈاکردا اے ،ایتھے دے لوگ پیار ونڈن والے نیں۔کشمیر کور جھولن نے کہاکہ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اپنے دفتر وچ بلا کے ساڈا مان ودھایا ۔گل ہربنس کورنے کہا کہ سوچ وی نئیں سکدے ساں، کوئی سانو وزیراعلیٰ آفس بلاوے گا ،تے نالے چا پیاوے گا۔ پیارا سنگھ نے کہا کہ سانوں تے اس مٹی وچوں پیار دی خشبو آندی اے ،وزیراعلیٰ صاحب تہاڈا شکریہ۔لڈوسوریندر سنگھ نے کہا کہ ترسدے سی گرو دا درشن کرن کدو ں جاوا ں گے ،نقوی صاحب دی مہربانی نال ایتھے آ گئے ۔سکھ پربندھک پاکستان کے صدر رویندر سنگھ نے پاکستان میں سکھ کمیونٹی کی نمائندگی کی۔وزیراعلیٰ نے رات گئے لبرٹی اور گارڈن ٹاؤن کے پولیس خدمت مراکز کا دورہ کیا۔انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور بھی ہمراہ تھے ۔لبرٹی کے پولیس خدمت مرکز میں ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے شہریوں کا بہت رش تھا۔گارڈن ٹاؤن پولیس خدمت مرکز کی ٹوکن مشین کا انٹرنیٹ خراب ہونے کی وجہ سے شہریوں کو ٹوکن لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،محسن نقوی نے دونوں خدمت مراکز میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اورڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے حوالے سے سوالات کئے ۔
شہریوں نے تاخیر کے حوالے سے شکایات کیں۔ محسن نقوی نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا عمل تیز کرنے ، گارڈن ٹاؤن کے خدمت مرکز میں ٹوکن مشین کا انٹرنیٹ فوری درست کرانے کی ہدایت کی ۔وزیراعلیٰ نے کیولری انڈر پاس کاافتتا ح کردیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیولری انڈر پاس کی تکمیل پر اہل لاہور کو مبارکباددی۔محسن نقوی نے کہا کہ لاہوربالخصوص گلبرگ اورڈیفنس والوں کو کیولری انڈر پاس کی تکمیل پرمبارکباد پیش کرتاہوں۔سموگ میں کمی کیلئے گھر میں رہیں،غیر ضروری طورپرباہرنہ نکلیں۔اگر ہم اپنے ماحول کا خیال رکھیں گے تو مثبت فرق پڑے گا۔گزشتہ تین دنوں میں ٹریفک میں کمی کی وجہ سے سموگ کا لیول کم ہوا ہے ۔کنسٹرکشن کی وجہ سے مرکزی سڑک بندکرنا پڑی، اسی وجہ سے کیولری انڈر پاس مشکل پراجیکٹ تھا۔انہوں نے کہاکہ7دسمبر کو گھوڑا چوک فلائی اوور کھولنے سے سینٹر پوائنٹ تا ڈیفنس موڑروڈ سگنل فری ہوجائے گا۔ کیولری انڈر پاس کی فنشنگ خوبصورت انداز میں کی گئی۔3اہم پراجیکٹس لاہور اورراولپنڈی رنگ روڈزاوربند روڈپراجیکٹ کی تکمیل پر زیادہ فوکس کررہے ہیں۔ کیولری انڈر پاس کی تکمیل پر ڈی جی ایل ڈی اے اوران کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔ محسن نقوی نے پاکستان ٹیلی ویژن کی 59ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی اورصوبائی وزیر عامر میر کے ہمراہ کیک کاٹا۔محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب اورحکومت پنجاب کی طرف سے پی ٹی وی والوں کو 59 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتا ہوں۔ سرکاری تقریب تب تک شروع نہیں ہوتی جب تک پی ٹی وی کا کیمرا آن نہ ہوجائے ۔بطوربراڈ کاسٹر سمجھتا ہوں کہ ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی پذیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی بہترین ادارہ ہے ، جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا پر مزید کام کرنا ہوگا۔ دنیا کیساتھ آگے بڑھنے کیلئے پی ٹی وی کو ڈیجیٹل میڈیا پر کام کرنا ہوگا۔پی ٹی و ی کو 70فیصد ڈیجیٹل میڈیااور30فیصد الیکٹرانک میڈیا پرفوکس کرنا چا ہئے ۔ انہوں نے کہا مرتضیٰ سولنگی کا تبصرہ جامع اوردیانتدارانہ ہوتا ہے ،ہم منتری مانتے ہیں۔