سابق پی ٹی آئی ایم این اے جنید اکبر کی ضمانت منسوخ ، حراست میں لے لیا ،فیض الحسن شاہ بھی گرفتار

سابق پی ٹی آئی ایم این اے جنید اکبر  کی ضمانت منسوخ ، حراست میں لے لیا ،فیض الحسن شاہ بھی گرفتار

سوات، لالہ موسی(نمائندہ دنیا، نیوز ایجنسیاں)9مئی واقعات میں ملوث ملاکنڈ سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے جنید اکبر کو ضمانت منسوخ ہونے پر بٹ خیلہ سے گرفتار کرلیا گیا۔

جنید اکبر نے عدالت سے ضمانت قابل ازگرفتاری حاصل کررکھی تھی۔ جنید اکبر تھانہ خوازہ خیلہ میں ایف آئی آرمیں بھی نامزد ہیں جس کے باعث انہیں سوات منتقل کئے جانے کا امکان ہے ۔ پی ٹی آئی پنجاب کے سینئر نائب صدر وسابق ایم این اے سیدفیض الحسن شاہ کو گرفتار کرلیاگیا، خاندانی ذرائع کے مطابق پولیس نے انہیں گجرات دریائے چناب ٹول پلازہ سے گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، یادرہے کہ اس سے قبل سابق ایم این اے سیدفیض الحسن شاہ کے بھتیجے سیدحبیب حیدرشاہ اور بھائی سیدناصرعباس شاہ کو گرفتارکیاگیا۔ادھر پی ٹی آئی رہنماسابق ضلعی چیئرمین اسلم سکھیرا کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا ہے۔ ان پر بحیثیت ضلعی چیئرمین 20 لاکھ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں