کوئٹہ :نامعلوم افراد تھا نے پر دستی بم پھینک کر فرار

کوئٹہ :نامعلوم افراد تھا نے پر دستی بم پھینک کر فرار

کوئٹہ (کرائم رپورٹر)نامعلوم افراد کی جانب سے سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے پر پھینکا جانے والا دستی بم تھانے کے اندر گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے کھڑکیوں اور دروازوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دیوار کو نقصان پہنچا ۔

منگل کی شب نامعلوم ملزموں کی جانب سے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پر پھینکا جانے والا دستی بم تھانے کے اندر گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں تھانے کی کھڑکیوں اور دروازوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دیوار کو نقصان پہنچا تاہم کوئیجانی نقصان نہیں ہوا پولیس نے کارروائی شروع کردی ،مزید کارروائی سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کررہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں