پنجاب :موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

 پنجاب :موسم سرما کی  چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ چھٹیاں 18دسمبر سے شروع ہونگی اور یکم جنوری تک جاری رہیں گی ۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ سترہ دسمبر کو اتوار ہونے کی وجہ سے بعض سکولوں میں سترہ اور بعض میں سولہ دسمبر سے چھٹیوں کا آغاز ہو جا ئے گا۔ دو جنوری سے تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹیوں کے بعد بھی تعلیمی اداروں میں ماسک پہننا لازمی ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں