شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹیشنر کا نام پی سی ایل میں شامل کرنا بلا جواز اور غیر قانونی ہے۔

 ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ایک ہفتے میں نام پی سی ایل سے ہٹا کر ہائیکورٹ میں تعمیلی رپورٹ جمع کرائیں۔جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔ پٹیشنر کے مطابق نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے نام پی سی ایل میں شامل کرنانا صرف غیر ضروری اور غیر قانونی بلکہ امتیازی سلوک بھی ہے جس کے ذریعے آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی۔ ریکارڈ کے مطابق پٹیشنر کے خلاف 7میں سے 2مقدمات خارج ہو گئے اور باقی میں وہ ضمانت پر کیسز کا سامنا کر رہی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں