پارٹی الیکشن خانہ پوری کیلئے ہوتے ہیں:وجیہہ الدین

 پارٹی الیکشن خانہ پوری کیلئے ہوتے ہیں:وجیہہ الدین

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)‘‘دنیا کامران خان کے ساتھ’’کے میزبان سینئر تجزیہ کار اور صحافی کامران خان نے کہا ہے ہفتے کے دن پی ٹی آئی نے پارٹی کے الیکشن کروائے۔۔۔

 جو ہمیشہ کی طرح محض دکھاوے کی کارروائی ثابت ہو ئے ،تمام عہدوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے لیکن یہ انوکھی بات نہیں ،افسوس سے کہنا پڑتا ہے اسی طرح کے انٹرا پارٹی الیکشن ہر جماعت میں محض رسمی کارروائی ہی ہوتے ہیں، ماسوائے جماعت اسلامی کے جہاں باقاعدگی سے انٹرا پا رٹی الیکشن کے نتیجے میں نئے لیڈرزپارٹی کی باگ ڈور سنبھالتے ہیں ۔سابق چیئرمین الیکشن ٹربیونل پی ٹی آئی جسٹس (ر)وجیہہ الدین نے کہا ہے سیاسی پارٹیوں میں الیکشن صرف خانہ پوری اور رسمی دکھاوے کی کا رروائی کیلئے ہوتے ہیں،اپنی مرضی کے افراد کو منتخب کیا جاتاہے ،یہی طریقہ تحریک انصاف نے اختیار کیا ہے ، چیف الیکشن کمشنر نیازاللہ نیازی کو جو ذمہ داری گئی اس کو پورا کردیااگرالیکشن کمیشن اس الیکشن کو تسلیم نہیں کرتا تو یہ غیر قانونی بات ہو گی،سارا پراسس ریکوائرمنٹ کے مطابق ہوا،ساری چیزیں الیکشن ایکٹ کے مطابق ہیں۔سربراہ پلڈاٹ احمد بلال محبوب نے کہا ہے ا نٹرا پارٹی الیکشن کیلئے ہر جماعت کے اپنے قواعد و ضوابط ہوتے ہیں مگر اس حوالے سے دیکھنا ہے اس جماعت کا اپنا قانون اوررولز کیا کہتے ہیں ،کیا یہ الیکشن ان رولز کے مطابق ہوا ہے ،میرے خیال میں پی ٹی آئی کے الیکشن جن رولزکے تحت ہوئے وہ شفاف نہیں،نہ ہی یہ رولز الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں