آئی ایم ایف بورڈکانیاشیڈول،پاکستان ایجنڈے پرنہ آسکا

آئی ایم ایف بورڈکانیاشیڈول،پاکستان ایجنڈے پرنہ آسکا

اسلام آباد(خبر نگار خصو صی)آئی ایم ایف نے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا نیا شیڈول جاری کردیا، 14 دسمبر تک بھی پاکستان کا معاملہ ایجنڈے میں شامل نہ ہوسکا۔۔۔

 حکومتی  حلقوں میں تشویش بڑھ گئی۔ اب امید کی جارہی ہے کہ 15 سے 24 دسمبر کے شیڈول میں پاکستان کا کیس شامل ہوجائے گا اور قرض کی 70 کروڑ ڈالر مالیت کی دوسری قسط کی منظوری دیدی جائے گی۔اگراس دوران بھی قرض کی منظوری نہ دی جا سکی تو پھر کرسمس اور نئے سال کی تعطیلات5جنوری تک جاری رہیں گی، اس صورت میں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 6 سے 13جنوری تک ہونے کی توقع ہے ۔آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان کا کیس شامل نہ ہونے پر روپیہ کی قدر پر دبائو ایک بار پھر بڑھ گیا ہے ، ڈالر کی قدر ایک بار پھر بڑھ کر 284 روپے 7 پیسے ہو گئی ہے ۔وزارت خزانہ کے حکام نے رابطہ کرنے پر بتایا پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس24دسمبر سے پہلے ہونے کی توقعات ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں