2 کاروں کی ٹکر، علامہ بشیر الدین سیالوی سمیت 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی

 2  کاروں کی ٹکر، علامہ بشیر الدین سیالوی سمیت 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)دو کاروں کی ٹکر سے معروف عالم دین علامہ بشیر الدین سیالوی سمیت تین افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔

 بتایا جاتا ہے کہ سلانوالی روڈ پر 85جھال پر شادی ہال کے قریب دو گاڑیاں آمنے سامنے ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں معروف عالم دین سلانوالی مدرسے کے مہتمم علامہ بشیر الدین سیالوی ،ان کی اہلیہ شمیم اختر اور حسنین نواز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ حادثہ میں محمد اشرف، احتشا م رضا، محمد ابوبکر وغیرہ چھ افراد زخمی ہوگئے ، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم اور پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،بعدازاں میتیں ضروری کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں ۔ مولانا بشیر الدین سیالوی معروف عالم دین مولانا اشرف سیالوی کے صاحبزادے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں