پنجاب پولیس :منسٹریل کیڈر کے افسروں کے بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے

 پنجاب پولیس :منسٹریل کیڈر کے افسروں  کے بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب کے حکم پر پنجاب پولیس میں منسٹریل کیڈر کے افسروں کے بڑے پیمانے پر تبادلے کر دئیے ۔ اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی پنجاب نے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

پانچ خواتین اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سمیت 29اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور آفس سپرنٹنڈنٹس کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساجد حسین کو آر پی او آفس راولپنڈی ، اسسٹنٹ  ڈائریکٹر محمد منیر اکرم کو سی پی او آفس ملتان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اقبال کو ڈی جی خان ریجن ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعیم اختر کو پولیس ٹریننگ کالج ملتان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام محی الدین کو ساہیوال ریجن،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شاہد مجید کو سی سی سی پی او آفس لاہور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر تصور حسین کو ملتان ریجن ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرحیم کو ملتان ریجن ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اعجاز کو ٹریفک ہیڈ کوارٹر پنجاب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد یاسین کو پی ایچ پی ہیڈ کوارٹر لاہور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر تسمینہ بوٹا کو سی پی او آفس گوجرانوالہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر افتخار علی خان کو سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر لاہور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالخاق کو ملتان ریجن ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد افضال اکبر کو سی سی پی او آفس لاہور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہوش ضمیر کو راولپنڈی ریجن ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فاروق رضا کو ایلیٹ پولیس فورس ہیڈ کوارٹر لاہور ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاہد سرفراز کو ایس پی یو پنجاب تعینات کر دیا گیا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مس ثمینہ یونس کو شیخوپورہ ریجن ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر شازیہ سلیم کو آئی اے بی ہیڈ کوارٹر لاہور،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصمہ موسیٰ کو سرگودھا ریجن ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شگفتہ ناز کو سی سی پی او آفس لاہور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم احمد کو سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر لاہور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر قمر الحسن کو سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹر لاہور،آفس سپرنٹنڈنٹ محمد اختر کو ڈی پی او آفس خانیوال، آفس سپرنٹنڈنٹ عرفان حمید چودھری کو ٹیلی کمیونیکشن لاہور ، آفس سپرنٹنڈنٹ محمد طارق سردار کو سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹر لاہور، آفس سپرنٹنڈنٹ ملک عرفان اعوان کو ڈی پی او آفس وہاڑی، آفس سپرنٹنڈنٹ ممتازاحمد کو ایس پی یو ملتان تعینات کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں