انتہا پسندی کا خاتمہ ،امن اجتماعی ذمہ داری:مرتضیٰ سولنگی

 انتہا پسندی کا خاتمہ ،امن اجتماعی ذمہ داری:مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد (نامہ نگار ،اے پی پی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے انتہا پسندی کے خاتمہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن کی تلاش اجتماعی ذمہ داری ہے ، حکومتی اداروں، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور تحقیقی اداروں کے تعاون سے پاکستان میں وسیع تر امن کے عمل کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے ۔

پیس فلکس انٹرنیشنل کانفرنس اینڈ ایوارڈز کے افتتاحی سیشن پاکستان میں پالیسی سازی اور امن عمل سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ امن کی جستجو ہماری اجتماعی ذمہ داری بن چکی ہے ، ہم مختلف اداروں کی اجتماعی کوششوں  کے ساتھ کھڑے ہیں جو ملک میں امن کی بنیاد کو مضبوط کرنے میں مصروف عمل ہیں ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) ایک بنیادی ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے جو انسداد دہشت گردی کی ملک گیر کوششوں کو مربوط بناتا ہے نیشنل ایکشن پلان حکومت کی جانب سے تیار کردہ ایک سٹر ٹیجک فریم ورک، فوجداری نظام انصاف کو مضبوط بنانے اور مدارس کو منظم کرنے کے اقدامات پر عمل درآمد کر کے دہشت گردی اور انتہاپسندی سے نمٹتا ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور تحقیقی اداروں کے تعاون سے یہ پالیسی اقدامات پاکستان میں وسیع تر امن کے عمل میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں