سینیٹ کی 11نشستوں پرالیکشن جلد کرائے جائیں :پیپلزپارٹی کاچیف الیکشن کمشنر کو خط

سینیٹ کی 11نشستوں پرالیکشن  جلد کرائے جائیں :پیپلزپارٹی  کاچیف الیکشن کمشنر کو خط

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)انچارج سنٹرل الیکشن سیل پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر تاج حیدر نے سینیٹ کی 11 خالی نشستوں پر جلد از جلد انتخابات کرانے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

 خط کے مطابق اس وقت سینیٹ کی 11نشستیں خالی ہیں ، اس لئے سینیٹ نامکمل ہے ۔استدعا ہے کہ سینیٹ کی خالی نشستوں پر جلد از جلد انتخابات کرائے جائیں ۔ ادھر الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے خط کا جواب دے دیا جس میں کہاگیاہے کہ آئین کے آرٹیکل 223 کے مطابق اگر کسی ایوان کا ممبر دوسری نشست سے کامیاب ہو تو پہلی سیٹ نہیں رکھ سکتا۔خط کے متن میں لکھا گیا دوسری نشست سنبھالتے ہی پہلی نشست خالی ہوجاتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں