صدارتی انتخاب:کاغذات نامزدگی کل 12 بجے تک جمع ہونگے

صدارتی انتخاب:کاغذات نامزدگی کل 12 بجے تک جمع ہونگے

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)الیکشن کمیشن آج (یکم مارچ)صدر کے انتخاب کا شیڈول اور پبلک نوٹس جاری کرے گا، آئین کے تحت کا غذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے ایک دن مقرر کیا جائیگا۔

 پروگرام کے مطابق 2 مارچ(کل) 12:00بجے تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی کسی بھی پریذائیڈنگ آفیسر کے پاس جمع کروا سکیں گے ،امیدواران کا غذات نامزدگی الیکشن کمیشن اسلام آباد اور صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، سندھ، خیبر پختو نخوا اور بلوچستان سے حاصل کر سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں