ٹرانسفارمر سے آگ بھڑک اٹھی ،رہائشی عمارت کو نقصان ،ایک جاں بحق ،3 زخمی

ٹرانسفارمر سے آگ بھڑک اٹھی ،رہائشی  عمارت کو نقصان ،ایک جاں بحق ،3 زخمی

کاہنہ(نمائندہ دنیا)کاہنہ میں ٹرانسفارمر میں بھڑکنے والی آگ سے رہائشی عمارت میں مقیم ایک شخص جاں بحق جبکہ3افراد زخمی ہوگئے ۔

 بتایا گیاہے کہ کاچھا روڈ پرشارٹ سرکٹ کے باعث ٹرانسفر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے رہائشی عمارت کو بھی اپنی لپیٹ میںلے لیا، آگ سے جھلس کر ایک شخص عثمان دم توڑ گیا جبکہ جہانگیر ،احتشام اور آس محمد زخمی ہوگئے ،جنہیں ریسکیو1122نے طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں