سمندر پارپاکستا نی عازمین حج کیلئے پاسپورٹ اجرا پالیسی مرتب

 سمندر پارپاکستا نی عازمین حج کیلئے پاسپورٹ اجرا پالیسی مرتب

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے )پرائیویٹ حج سکیم کے تحت سمندر پارپاکستا نی عازمین کو پاسپورٹ کے اجرا کے حوالے سے پالیسی مرتب کر لی گئی ،پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید کے عمل میں آسانی ہوگی۔

 د ہری شہریت کے حامل پاکستانی عازمین کو پاسپورٹ کے لئے کئی کئی ماہ انتظار کرنا پڑ رہا تھا۔ذرائع لے مطابق اب ان کیلئے پاسپورٹ کا اجرا جلد شروع ہوجائے  گا۔نئی پالیسی کے تحت د ہری شہریت کے حامل عازمین حج کی کلیئرنس سات دن میں کرنا ہوگی۔سات دن میں کلیئرنس نہ ہونے پر خود بخود کلیئرنس تصور کی جائے گی جس کے بعد عارضی پاسپورٹ جاری کر دیا جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں