ڈاکولاکھوں لوٹ کر لے گئے ،3گاڑیاں،2موٹرسائیکلیں چوری

ڈاکولاکھوں لوٹ کر لے گئے ،3گاڑیاں،2موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم سیل)لاہور میں چوری و ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد میں ڈاکو گن پوائنٹ پر جاوید سے 3لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون ، ہنجروال میں وسیم سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون ،مصطفی آباد میں ناصر سے 2 لاکھ 30 ہزار روپے اورموبائل فون،لاری اڈا میں حفیظ سے 2 لاکھ 10 ہزار روپے اورموبائل فون ، بھاٹی گیٹ میں اجمل سے موبائل فون اور 65 ہزار روپے ،شیراکوٹ میں اختر سے 2 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون ،گلبرگ میں فیاض سے موبائل فون اور 90 ہزار روپے ،گارڈن ٹاؤن میں طارق سے 90 ہزار روپے اور موبائل فون ،ڈیفنس میں جمیل سے 95 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔ڈیفنس، جنوبی چھاؤنی اور نصیر آباد سے گاڑیاں جبکہ گرین ٹاؤن اوربرکی سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں