جائیداد کا تنازع ،بیٹے نے باپ کو پھندالگاکرقتل کر دیا

جائیداد کا تنازع ،بیٹے نے باپ کو پھندالگاکرقتل کر دیا

فیروزوالہ(تحصیل رپورٹر)جائیداد کے تنازع پر نوجوان گلفام نے اپنے دو ساتھیوں کی مددسے اپنے 60سالہ باپ سیدسردار حسین شاہ کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے ہلاک کر دیا ،تمام ملزم فرار ہو گئے ۔

بتایا گیا ہے کہ چک نمبر 39، فیروزوالا کے رہائشی نوجوان گلفام حسین نے اپنے باپ سید سردار حسین شاہ سے جائیداد کا حصہ مانگا جس پر ان کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا،اسی رنجش میں گلفام نے اپنے دو ساتھیوں عرفان وغیرہ کی مدد سے باپ سید سردار حسین شاہ کے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر اسے ہلاک کر کے لاش دوسری منزل کے کمرہ میں پنکھے سے لٹکا دی اور واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی ۔مقتول کے دوسرے بیٹے سید معظم علی شاہ نے پولیس کو بتایا کہ یہ واقعہ قتل ہے ،بھائی گلفام حسین نے ساتھیوں کی مدد سے باپ کو قتل کیا اور فرار ہوگئے ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں