اوکاڑہ :نگہبان راشن خورد برد ، پٹواری معطل ، 100 بیگ برآمد

 اوکاڑہ :نگہبان راشن خورد برد ، پٹواری معطل ، 100 بیگ برآمد

اوکاڑہ (خبرنگار)نگہبان راشن خورد بردکرنے پر پٹواری کومعطل کر کے 2ساتھی گرفتار کر لئے گئے ،راشن کے 100 بیگ برآمد ہوئے ، پٹواری فرار ہو گیا۔

تفصیل کے مطابق محکمہ مال کے پٹواری محمد علی کی چک نمبر 51/2L میں راشن بیگز تقسیم کرنے پر ڈیوٹی لگائی گئی جہاں اس نے اپنے دو ساتھیوں راؤعثمان اورمحمد ارشد سے ملکر راشن کے 100 بیگ خورد برد کرکے ایک دکان میں چھپا دئیے ۔ صحافیوں کی اطلاع پر تحصیلدار کی سربراہی میں ٹیم نے پٹواری کے دونوں ساتھیوں کو موقع پر گرفتار کرلیا ۔ایک ملزم راؤ عمران نے گرفتاری سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنا پستول چھاپہ مار ٹیم پر تان لیا اور قتل کی دھمکیاں دیں۔پٹواری چھاپہ مار ٹیم کو دیکھتے ہی موقع سے فرار ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تھانہ صدر میں مقدمہ کرواکے پٹواری محمد علی کو معطل کر دیا۔ 

پٹواری معطل

دوکالم ۔۔۔ ۔۔۔نویدگل خان ،،،،۔ ،،۔۔ پروفڈ ،،۔۔۔ہمایوں نیازی ،،۔۔۔

ڈاکولاکھوں لوٹ کر لے گئے ،3گاڑیاں،2موٹرسائیکلیں چوری 

نصیرآباد،ہنجروال،مصطفی آباد،لاری اڈا،بھاٹی گیٹ ،شیراکوٹ ،گلبرگ ،ڈیفنس میں ڈاکے

چور ڈیفنس، جنوبی چھاؤنی ،نصیر آباد سے گاڑیاں ،گرین ٹاؤن،برکی سے موٹرسائیکل لے اڑے

لاہور(کرائم سیل)لاہور میں چوری و ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نصیر آباد میں ڈاکو گن پوائنٹ پر جاوید سے 3لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون ، ہنجروال میں وسیم سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون ،مصطفی آباد میں ناصر سے 2 لاکھ 30 ہزار روپے اورموبائل فون،لاری اڈا میں حفیظ سے 2 لاکھ 10 ہزار روپے اورموبائل فون ، بھاٹی گیٹ میں اجمل سے موبائل فون اور 65 ہزار روپے ،شیراکوٹ میں اختر سے 2 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون ،گلبرگ میں فیاض سے موبائل فون اور 90 ہزار روپے ،گارڈن ٹاؤن میں طارق سے 90 ہزار روپے اور موبائل فون ،ڈیفنس میں جمیل سے 95 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔ڈیفنس، جنوبی چھاؤنی اور نصیر آباد سے گاڑیاں جبکہ گرین ٹاؤن اوربرکی سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں