کچے کے ڈاکو ہتھیار پھینکیں ،آئی ٹی کورس کریں :گورنرسندھ

کچے کے ڈاکو ہتھیار پھینکیں ،آئی ٹی کورس کریں :گورنرسندھ

حیدرآباد(نمائندہ دنیا) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پورے ملک میں سیاست ہورہی ہے اور سندھ کے گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کلاسیں چل رہی ہیں۔

 دو ماہ میں حیدرآباد میں بھی آئی ٹی یونیورسٹی کام شروع کردے گی ،معاشی بدحالی ہی جرائم کو جنم دیتی ہے ، حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچے کے ڈاکو بھی ہتھیار پھینکیں ، آئی ٹی کا کورس کریں اور اپنے بچوں کو بھی پڑھائیں، اس سے وہ لاکھوں روپے ماہانہ کماسکیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں