گھریلو حالات سے دلبرداشتہ شہری کی خود کشی

گھریلو حالات سے  دلبرداشتہ شہری کی خود کشی

فیروزوالہ (تحصیل رپورٹر)لاہور روڈ کی آبادی الحمد گارڈن کالونی میں معاشی حالات سے دلبرداشتہ شادی شدہ شخص محمد آصف نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

بتایا گیا ہے کہ آصف تین بچوں کا باپ تھا اور اپنے بیوی بچوں کے علاوہ بوڑھی والدہ کی کفالت بھی اس کے ذمہ تھی ،محمد آصف سے اس کی بیوی نے عید کی خریداری کے لیے پیسے مانگے جس پر ان کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس پر آصف نے کمرے میں جا کر خود کو پیٹ میں گولی مار لی۔ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں