چورڈاکو شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا کر رفوچکر

چورڈاکو شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا کر رفوچکر

لاہور(کرائم سیل )لاہور میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،طلائی زیورات ، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیاجبکہ 22سالہ نوجوان کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ اسلام پورہ کے علاقہ سنت نگر میں ڈاکوؤں نے 22 سالہ نوجوان عبداللہ سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے اسے شدیدزخمی کر کے فرارہوگئے ۔برکی میں ڈاکو رضوان سے 1 لاکھ  20 ہزار روپے اورموبائل فون، مصطفی آباد میں ماجد سے 2 لاکھ 5 ہزار روپے اورموبائل فون، نولکھا میں تنویر سے 2 لاکھ 15 ہزار روپے اورموبائل فون،گوالمنڈی میں ڈاکو جمیل سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون،شالیمار میں صدیق سے 2 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون،ساندہ میں اشفاق سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، قلعہ گجر سنگھ میں عامر سے 2 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون، غالب مارکیٹ میں باقر سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون، پرانی انارکلی میں صابر سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کرلئے گئے ۔ ڈیفنس، گلبرگ، نشتر کالونی سے کاریں جبکہ لٹن روڈ، شیراکوٹ اور نیو انارکلی سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں