2 ہزار کلومیٹر تک چلی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت

2 ہزار کلومیٹر تک چلی گاڑیاں  درآمد کرنے کی اجازت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،دنیا نیوز) پاکستان کی وزارت تجارت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کرتے ہوئے دو ہزار کلومیٹر تک چلی ہوئی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دے دی ۔

وزارت تجارت کی جانب سے جاری ہونے والے ایس آر او کے مطابق پالیسی آرڈر میں ترمیم کے تحت کسی بھی ملک میں غیر رجسٹرڈ اور دو ہزار کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی جا سکیں گی تاہم دو ہزار کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑی کو پاکستان میں نئی گاڑی تصور کیا جائے گا، اس سے قبل 500 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑی درآمد کرنے کی اجازت تھی ۔بیرون ملک سے کار درآمد کنندگان نے اس فیصلے کو غیرضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی مسائل پر توجہ دینے کے بجائے حکومت ایسے فیصلے کر رہی ہے جس کا عوام، امپورٹرز اور ملکی معیشت کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا،اصل ضرورت گاڑیوں کی عمر کی حد میں اضافہ کرنے کی ہے ۔ یعنی کار کیٹیگری میں پانچ سال اور جیپ کیٹیگری میں سات سال پرانی گاڑی درآمد کرنے کی اجازت دی جائے ۔ اس سے جو زرمبادلہ پاکستان آئے گا وہ بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے زرمبادلہ سے کہیں زیادہ ہو گا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں