پی آئی اے ، بینکوں میں معاملات طے ، قرض پر 10سال مہلت

پی آئی اے ، بینکوں میں معاملات  طے ، قرض پر 10سال مہلت

اسلام آباد(دنیا نیوز)پی آئی اے کی نجکاری میں بڑی رکاوٹ دور ہوگئی، قومی ایئر لائن کے گروی رکھے گئے اثاثوں پر بینکوں سے معاملات طے پاگئے۔

 ٹرم شیٹ طے کرلی گئی۔ بینکوں کی جانب سے رواں ہفتے این او سی جاری ہونے کا امکان ہے ، قومی ایئر لائن کے اثاثے واپس مل جائیں گے اور نجکاری ہو سکے گی۔ ذرائع کے مطابق بینکوں کا قرضہ 10 سال تک واپس نہیں کیا جائے گا اور 12فیصد شرح سے منافع دیا جائیگا، منافع بخش ادارہ بننے پر ڈیویڈنڈ سے قرضہ واپس کیا جائے گا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں