وہ میری آواز کبھی نہیں دبا سکتے :ایمل ولی

وہ میری آواز کبھی نہیں  دبا سکتے :ایمل ولی

پشاور(آئی این پی ) عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ ''وہ'' لوگ میری جدوجہد کو ختم اور آواز کو بلند ہونے سے کبھی نہیں روک سکتے ۔

 ان کو اب سینیٹ میں میری آواز سننے کیلئے اپنے اندر ہمت پیدا کر نا ہوگی۔ ایمل ولی خان کا بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پرسماجی رابطے کی ویب سائٹ ''ایکس'' پر پیغام میں کہنا تھا کہ اصل مسئلہ ایوان کا رکن بننا نہیں بلکہ حقوق اور مسائل کیلئے آواز بلند کرنا ہے ۔ ہمارے بنیادی مسائل عوام کو طاقت کا محور بنانا اور وسائل پر انکا اختیار یقینی بنانا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں