اسلام آبادسمیت مختلف شہروں میں 5.3شدت کا زلزلہ

اسلام آبادسمیت مختلف شہروں میں 5.3شدت کا زلزلہ

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔

 لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے   گھروں اور دکانوں سے کھلے میدانوں میں نکل آئے ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3جبکہ مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ اور زیر زمین گہرائی 86 کلو میٹر تھی۔ ٹی وی کے مطابق پشاور، سوات، مانسہرہ، صوابی، ملاکنڈ، چترال، لوئر دیر، باجوڑ، شمالی وزیرستان اور گاہکوچ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے سے تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں