خاتون کے مسلسل بولنے پرجسٹس آفریدی کاسماعت سے انکار

 خاتون کے مسلسل بولنے پرجسٹس آفریدی کاسماعت سے انکار

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے د وران سماعت خاتون مدعا علیہ کی جانب سے مسلسل بولنے اور ججز کی بات نہ سننے پر کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے خاتون اوراس کے بیٹے کو کمرا عدالت سے باہر نکالنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے جاوید اخترمرحوم کے لواحقین کی زینیہ ستی اوردیگر کے خلاف زمین کی ملکیت اورتوہین عدالت کے حوالہ سے دائر پانچ درخواستوں پر سماعت کی ، مدعا علیہ خاتون روسٹرم پر آگئیں اور مسلسل بولنا شروع کردیا،جسٹس یحییٰ آفریدی اورجسٹس جمال مندوخیل نے خاتون کوبار بار خاموش ہونے کی ہدایت کی تاہم وہ نہ رکیں اور بولتیں رہیں، خاتون نے  کمراعدالت میں موجود اپنے بیٹے شاہ زیب کو بھی روسٹرم پر بلالیا اور ججز سے کہا اس کی حالت دیکھیں،جسٹس یحییٰ آفریدی نے خاتون کے مسلسل بولنے پر شدید برہمی کااظہار کیااورعدالتی عملے کو ہدایت کی کہ خاتون اوراس کے بیٹے کو کمرا عدالت سے باہر نکالا جائے ،جسٹس یحییٰ آفریدی نے سماعت سے انکار کرتے ہوئے کہا کیس کسی اوربینچ کے سامنے لگایاجائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں