سینیٹ:پی پی 24 ،ن لیگ،پی ٹی آئی کی 19،19 نشستیں

سینیٹ:پی پی 24 ،ن لیگ،پی ٹی آئی کی 19،19 نشستیں

اسلام آباد(دنیا نیوز،آئی این پی)سینیٹ کی خالی نشستوں پر انتخابات کے بعد ایوان بالا میں تازہ ترین پارٹی پوزیشن جاری کردی گئی ۔ 96 رکنی ایوان میں پیپلز پارٹی 24 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی۔

مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی نشستوں کی تعداد  19، 19 ہوگئی۔جے یو آئی 5، ایم کیو ایم کے پاس 3 نشستیں ہیں۔ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)کے ارکان کی تعداد4 ہوگئی۔ اے این پی کی 3، بی این پی ، مسلم لیگ ق،نیشنل پارٹی کی ایک، ایک نشست ہے جبکہ آزاد ارکان کی تعداد 5 ہے ۔ 96 رکنی سینیٹ میں اس وقت ارکان کی تعداد 85 ہے ۔خیبر پختونخوا کی 11 نشستیں الیکشن ملتوی ہونے کی وجہ سے خالی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں