ایٹم بم کی ضرورت نہیں، اخراجات قوم پر خرچ کئے جائیں :ایمل ولی

 ایٹم بم کی ضرورت نہیں، اخراجات قوم پر خرچ کئے جائیں :ایمل ولی

چار سدہ(صباح نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرسینیٹرایمل ولی خان نے حکومت اور اپوزیشن دونوں کا ساتھ نہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس پوزیشن میں نہیں کہ کسی پر حملہ کرے ،80 فیصد دفاعی اخراجات ختم کرکے قوم کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنا ہوگا۔

ایٹم بم کی ضرورت نہیں، اخراجات قوم پر خرچ کئے جائیں۔ایمل ولی خان نے ولی باغ چارسدہ میں عیدکے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عملاً عسکری پارلیمنٹ اور عسکری حکومت ہے ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں 110 فیصد مارشل لا ہے ۔ ان کے حکم پر سارے تقرروتبادلے کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اے این پی ایوان بالا میں آزاد بینچوں پر بیٹھنے کے لئے چیئرمین سینیٹ کو جلد درخواست دے گی،خیبر پختونخوا پر علی امین گنڈاپور کی نہیں ۔ایمل ولی نے کہا کہ پاکستان کو ایٹم بم اور حملوں کے لیے ہتھیار کی کوئی ضرورت نہیں۔ احتساب سیاستدانوں سمیت تمام اداروں کا کرنا چاہیے ۔صوبائی صدر اے این پی نے ججوں کو دھمکی آمیز خطوط کے معاملے پر کہا کہ ججز کا خط ٹوپی ڈرامہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں