سردار ڈاکوؤں کیساتھ ملے ہوئے ہیں

 سردار ڈاکوؤں کیساتھ ملے ہوئے ہیں

کراچی(صباح نیوز) سابق نگران وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ اندورن سندھ ڈاکوؤںکو اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی حمایت حاصل ہے ، سیاسی بھرتیوں کا خمیازہ کراچی والوں کو ڈاکوؤں کی شکل میں بھگتنا پڑرہا ہے ۔

وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ مقامی سردار ڈاکوؤں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔حارث نواز نے ضیا لنجار کو مشورہ دیا کہ الزام لگانے کے بجائے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں