احسن اقبال نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کا اضافی چارج سنبھال لیا

احسن اقبال نے وزارت بین الصوبائی  رابطہ کا اضافی چارج سنبھال لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کا اضافی چارج سنبھال لیا ہے ۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ کا چارج سنبھالنے کے بعد احسن اقبال کو سیکرٹری ندیم ارشاد کیانی نے وزارت کے اہم معاملات سے متعلق بریفنگ دی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ 18 ہویں ترمیم کا مطلب یہ نہیں کہ وفاق کو آرڈنیشن سے بھی جائے ۔انہوں نے کہا کہ قومی کو آرڈنیشن نہ ہو تو نیشنل پوٹینشل یکجا نہیں ہوتا ، سپورٹس اور ٹورازم بین الصوبائی رابطہ کے اہم شعبے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں