تو شہ خانہ کے جس ہار پر سزا ہوئی وہ آج بھی ہمارے پاس موجود : ترجمان بشریٰ بی بی

 تو شہ خانہ کے جس ہار پر سزا ہوئی  وہ آج بھی ہمارے پاس  موجود : ترجمان بشریٰ بی بی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ توشہ خانے کا جو ہار بیچنے پرسزا ہوئی وہ آج بھی ہمارے پاس ہے اور اس کی اصل قیمت ایک کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے ۔

مشعال یوسفزئی کا کہنا تھاکہ توشہ خانہ کیس ایک ہار کے اوپر چل رہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ ہارکی قیمت 300 کروڑ ہے ، ان بیچاروں کو معلوم نہیں ہار آج بھی ہمارے پاس موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم عدالت میں وہ ہار پیش کرنا چاہ رہے ہیں، ہار تحفے میں ملا تو ملٹری سیکرٹری بنی گالہ لایا، بانی پی ٹی آئی نے کہا اس ہارکو توشہ خانہ میں جمع کرائیں، ہار توشہ خانہ میں جمع ہونے کے بعد قیمت دے کر حاصل کیا گیا۔مشعال یوسفزئی نے کہا کہ ہار اڈیالہ نہیں آنے دیا گیا اور آج بھی وہ ہمارے پاس موجود ہے ، ان کی گیم ان پر ہی آن پڑی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں