ایک کیس میں گرفتاری تمام کیسزمیں تصورہوگی:پشاورہائیکورٹ

ایک کیس میں گرفتاری تمام کیسزمیں تصورہوگی:پشاورہائیکورٹ

پشاور(اے پی پی)قائم مقام چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کہ ایک کیس میں گرفتار ملزم دیگر درج مقدمات میں گرفتار تصور ہوگا۔

پشاور ہائی کورٹ میں 7 لاپتا افراد کے کیسز کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا عدالت اسد قیصر کیس میں دوبارہ گرفتاری کا اصول واضح کر چکی ہے ،دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل،وزارت دفاع کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے ۔چیف جسٹس نے کہا ایسے مقدمات میں عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا،چیف جسٹس نے حکم دیا کہ کیس میں ڈپٹی سیکرٹری  سے کم عہدہ رکھنے والا میری عدالت میں پیش نہ ہو ۔عدالت نے متعلقہ حکام سے 14 دن میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں