چیف سیکرٹری تعیناتی:وفاق ، کے پی حکومت میں تنازع برقرار

چیف سیکرٹری تعیناتی:وفاق ، کے پی حکومت میں تنازع برقرار

اسلام آباد،پشاور (این این آئی)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی تعیناتی کے معاملہ پر وفاق اور خیبرپختونخوا کے درمیان تنازع برقرار ہے ، ذرائع کے مطابق 3ہفتے گزرنے کے باوجود چیف سیکرٹری تعینات نہ کرنے پر کے پی حکومت برہم ہے ۔

 ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادرخان کا نام بھی چیف سیکرٹری کے پی کیلئے زیر غور آیا، بلوچستان حکومت شکیل قادر خان کی خدمات وفاقی کے سپرد کرنے پر تیار نہیں ۔ خیبرپختونخوا حکومت نے 3 ناموں شہاب علی شاہ، منیر اعظم اور ڈاکٹر شہزاد بنگش پر مشتمل پینل وفاقی حکومت کو بھیجا تھا۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے بتایا چیف سیکرٹری کے معاملے پر وفاقی حکومت نے ہمارے ساتھ تصادم کا رویہ اختیار کر رکھا ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں چیف سیکرٹری کی تعیناتی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ تعیناتی کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں