بہاولپور میں اراضی الاٹمنٹ کی منسوخی کی درخواست خارج

بہاولپور میں اراضی الاٹمنٹ کی منسوخی کی درخواست خارج

لاہور(کورٹ رپورٹر،دنیا نیوز)سپریم کورٹ نے بہاولپور میں 27 کنال اراضی کی الاٹمنٹ منسوخ کروانے کیلئے دائر اپیل خارج کر دی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اقبال گجر نامی شہری کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مو قف اپنایا گیا کہ ریاست بہاولپور کی زمین پرائیویٹ خاتون مزاجی بیگم کو الاٹ کی گئی، زمین پرائیویٹ خاتون نہیں خرید سکتی تھی، ریاست بہاولپور کی سرکاری زمین کی پنجاب حکومت آگے الاٹمنٹ نہیں کرسکتی۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ پنجاب حکومت نے غیر قانونی طور پر سرکاری زمین پرائیویٹ شخص کو الاٹ کر دی لہذا الاٹمنٹ منسوخ کی جائے ۔دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں تقریر نہ کریں وکیل صاحب ادھر قانون کی بات کریں، یہ معاملہ پہلے بھی سپریم کورٹ آچکا ہے ۔بعدازاں سپریم کورٹ نے بہاولپور میں 27 کنال اراضی کی الاٹمنٹ منسوخ کروانے کیلئے دائر اپیل ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں