مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست

 مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے اور ممبر قومی اسمبلی زین قریشی نے ے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔۔۔

وکیل بخاری کے ذریعے دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ایف آئی اے، کمشنر اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا کہ زین قریشی ممبر قومی اسمبلی ہیں اور کبھی کسی غیر قانونی عمل میں شریک نہیں ہوئے، سابقہ اور نگران حکومت میں غلط اور بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے، استدعا ہے کہ درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں