قصور:مخالفین کی فائرنگ،شہری جاں بحق،2 زخمی

 قصور:مخالفین کی فائرنگ،شہری جاں بحق،2 زخمی

قصور(نمائندہ دنیا) دو مقامات پر مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 2 زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق نول اُتاڑ کا رہائشی اسد حیات اپنے 25سالہ گارڈ کرامت علی کے ساتھ نول سے کوٹ رادھاکشن جارہا تھا کہ راستہ میں پیچھے سے آنے والی گاڑی سے نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں گارڈ جاں بحق اور اسد حیات زخمی ہوگیا۔ جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ بہادر پورہ کے رہائشی محمددین کی بیٹی ریحانہ بی بی نے پولیس تھانہ صدر قصور کو بتایا ناصر اور بگی نے فائرنگ کرکے مجھے زخمی کردیا، زخمی کو بلھے شاہ ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور پہنچا دیاگیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں