وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد (دنیا نیوز)وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس بارہ بجے ہو گاجس میں 9 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔

قومی ادارہ برائے ماڈرن سائنسز کا بل ، سفیر منظور چودھری کو غیر ملکی ایوارڈ کی منظوری اوراحتساب عدالتوں کی ری آرگنائزیشن بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔ فیڈرل ڈرگ انسپکٹر کی تقرری ، وزارت سمندر پار پاکستانیز اور وزارت قطر لیبر کے مابین مفاہمت کی یادداشت کی بھی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں